لاہور:

صوبائی دارالحکومت میں بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنے والے مرد  اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے شفیق آباد میں میاں بیوی بن کر منشیات فروشی کرنے والے 2  ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروشوں میں ترب فاطمہ اور فراز شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے جب کہ گرفتار ملزمہ مختلف مقامات پر بھکارن بن کر بھی منشیات فروخت کرتی تھی۔

ملزمان شہر میں اپنی رہائش تھوڑے عرصے بعد تبدیل کرلیتے تھے۔ دونوں ملزمان کرایے پر گھرلیتے ہوئے کبھی خود کو بہن بھائی اور کبھی میاں بیوی ظاہر کرتے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میاں بیوی

پڑھیں:

حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں

حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو الہیار کے رہائشیوں کا منشیات کی خرید و فروخت کیخلاف احتجاج
  • دھابیجی: منشیات فروش ملزم گرفتار مقدمہ درج
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد: گھر کا گزر بسر کرنے کے لیے خاتون سوپ فروخت کر رہی ہے
  • پشاور: بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
  • حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار
  • قابض افواج کبھی ہمارے عوام اور مزاحمت کو شکست نہیں دے سکتی، خلیل الحیہ