وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین پاونڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے، بانیٔ پی ٹی آئی  کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ فیصلے کا انتظار کرنے والے کل رو کیوں رہے تھے؟تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں،190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 100 سے زیادہ سماعتیں ہوئیں، پی ٹی آئی والوں کے عجیب و غریب سوالات ہیں،عمران خان خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو بین الاقوامی میڈیا بد دیانت اور کرپٹ قرار دے رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد:

پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سیاہ دن ہے، پیسہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں آیا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا اس پیسے سے کیا تعلق ہے؟۔

عمرایوب نے کہا کہ سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہئے تھا کہ وہ یہ پیسہ باہر کیسے لے گئے، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ اس کیس میں نا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا نہ بشریٰ بی بی کو فائدہ ہوا، ان دونوں کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ اس نے القادر یونیورسٹی بنائی جہاں سیرت نبویؐ پڑھائی جانی تھی۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو اس ملک کو لوٹتے رہے وہ باہر ہیں اور جو اس ملک کے ساتھ مخلص تھے وہ جیل میں ہیں، اس اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہمارا لیڈر ثابت قدم ہے یہ تمام سیاسی کیسز ہیں، ہم قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • انتہائی ڈھٹائی سے کرپشن چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • کہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں ، عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری
  • کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑ ا دیے، اعظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • ورلڈ فوڈ پروگرام نے پختونخوا میں کام روک دیا، عظمیٰ بخاری