پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے ناموں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر یکم فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے ممبران کو ناموں کی فہرست سے آگاہ کردیا ہے۔
سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ممبران کو نام جاری خط میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے لیے 40 وکلا اور ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2، بلوچستان کے لیے 3 ججوں کے ناموں پر اتفاق
خط میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں کلیم ارشد، فرح جاوید، انعام اللہ اور صوفیہ وقار کے نام شامل ہیں جبکہ وکلا میں عبدالفیاض ،عالم خان، عامر جاوید،عاطف علی، اورنگزیب، بخت جمال اور بشارت خان کے نام شامل ہیں۔
وکلا میں بلال احمد، غلام محمد، جنید انور، کوثر علی شاہ، منصور طارق، محمد علی خان، محمد بصیر نوید، حبیب قریشی، محمد اکرام، محمد انعام، محمد جاوید، محمد رفیق، محمد طارق آفریدی اور محمد مختار احمد کے نام شامل بھی شامل ہیں۔
All Nominations Final List … by Syed Awad
دیگر وکلا میں ایڈوکیٹ ناصر محمود، نعمان الحق، قاضی بابر ارشاد، قاضی جاوید، مس راحیلہ، صابت اللہ خان، صادق علی، صلاح الدین، سردار علی رضا، شبنم نواز، شاہ فیصل، شمائل بٹ، مدثر امیر، شکیل خان اور سید سکندر حیات کے نام شامل ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری سے متعلق اجلاس یکم فروری کو دن 11 بجے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایڈیشنل ججز پشاور ہائیکورٹ تقرری جاری جوڈیشل کمیشن فہرست.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ججز پشاور ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن فہرست پشاور ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن کے نام شامل ہیں کے لیے
پڑھیں:
جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
— فائل فوٹووزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کی...
نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔