وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کر سکتے ہیں۔

کراچی میں واقع درس گاہ سینٹ پیٹرک میں ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری اقدار اور ترقی کی بنیاد رکھنے والا یہ ادارہ آج چمک دمک رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ثقافتی دن محض ایک جشن نہیں یہ افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا عکاس ہے، ثقافتی لمحات اور مشاہدات ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا سڑکوں کی تعمیر پر 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کو خط

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کوخط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اجتماعی شناخت اور ثقافت ہمیں منفرد دھاگے میں پروئے رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس، کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ 195 اساتذہ کی بھرتی، مزید 700 اساتذہ کی اسامیوں کی تخلیق، تعلیمی بورڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری۔ کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر خریداری ماڈل کے تحت چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے منصوبے کی لاگت 50، 50 فیصد کی بنیاد پر تقسیم کی
جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو خواجہ سراؤں کیلیے تعلیمی پالیسی تیار کرنے اور کے 4 منصوبے کیلیے خریداری پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا، صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پی ایس سی ایم آغا واصف اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
  • انصاف کا بول بالا ہوا ،عمران خان بے گناہی ثابت نہیں کرسکتے،وفاقی حکومت
  • صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • ایچ ای سی کا بیوروکریٹس کی وائس چانسلر تعیناتی پر وزیراعلی سندھ کو خط
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
  • اسحاق ڈار سے مراد علی شاہ کی ملاقات، منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ 
  • جاپان کا سندھ میں ثقافتی، پارلیمانی تبادلے کے پروگرامز پر غور
  • یوم ولادت باسعادت امام علیؑ، گورنر ہاؤس سندھ میں کیک کٹنگ کی تقریب
  • حکومت فرقہ وارانہ ایجنڈے کے بجائے عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دے، جماعت اسلامی ہند