شارجہ واریئرز کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر توجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
شارجہ واریئرز کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر توجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
شارجہ : سری لنکا کے اووشکا فرنینڈو کی شاندارجارحانہ اننگز کی بدولت شارجہ واریئرز نے دبئی کیپیٹلز کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ رواں سیزن میں اپنا پہلا ہوم میچ کھیلنے والی شارجہ واریئرز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اس وقت کھیل کی 11 گیندیں باقی تھیں۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ اس طرح کے اسکور کا تعاقب کرنا اور فرنینڈو کی یہ اننگز ناقابل یقین تھی۔ صبح کے وقت جہاز سے اترنا اور ایسا کرنا خاص ہے۔ فرنینڈو ہمارے لئے شاندار تھا۔کپتان نے مزید کہا کہ فیلڈنگ اور گیند کے ساتھ بہت سی چیزوں کو بہتر بنانا ہے جو جیت کے بعد کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔
یہ ایک اچھی وکٹ تھی اگر آپ نے گیند کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو یہ اچھا تھا لیکن اگرآپ اسے تھوڑا سا بھول گئے تو یہ ایک مختلف کہانی ہوگی۔ کچھ لوگ بیمار تھے اور یہ ٹیم کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے جب دوسرے آتے ہیں اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کوچ جے پی ڈومنی نے یہ بھی کہا کہ فیلڈنگ ہمارے کھیل کا ایک شعبہ ہے جس پر ہم کام کرسکتے ہیں۔ ہم اجتماعی طور پر میدان میں بہت کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لہٰذا ہم اس پر کام کرنا چاہتے ہیں اور فیلڈنگ ایک ایسی چیز ہے جس میں ہم یقینی طور پر بہتر ہونا چاہتے ہیں۔27 گیندوں پر 81 رنز بنانے والے ایوشکا فرنینڈو نے کہا کہ وہ فطری کھیل پر توجہ مرکوز کررہے ہیں آج وکٹ پر بیٹنگ کرنا اچھا تھا، 200 رنز کے تعاقب میں سوچ مثبت ہونا فطری بات ہے اور اس کے لئے شکر گزار ہوں۔ مجھے اس بات کا احساس نہیں تھا کہ میں نے تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔شارجہ واریئرز کا اگلا مقابلہ اتوار کو شارجہ میں ایم آئی ایمریٹس سے ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز
پڑھیں:
ہیم ٹیکسٹائل نمائش 2025: پاکستانی پویلین غیرملکیوں کیلئے توجہ کامرکز
فرینک فورٹ :پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اس نمائش کا آغاز ہوگیا، 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹائل 2025 کا حصہ ہیں جب کہ پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے اعتبار سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر موجود ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔
وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے بڑے فوائد سمیٹنے کے لیے قومی پویلین بنایا گیا ہے اور64 چھوٹی کمپنیاں اس کا حصہ ہیں۔
یہ پویلین چین، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی مسابقتی صلاحیت کو نمایاں کر رہا ہے۔
پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ، شفاعت احمد کلیم نے نمائش کے پہلے روز قومی پویلین کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کےدوران ان کا کہناتھاکہ ہیم ٹیکسٹائل پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور رواں سال کی ریکارڈ شرکت سے برآمدات نمایاں طورپربڑھنے کا امکان ہے۔