ویسٹ انڈیز  کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری، ساجد خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.

5 اوورز بیٹنگ کی۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 جبکہ کیون سنکلیئر 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔  پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006ء کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رنز بنا کر ا ؤٹ ہوئے پاکستان ٹیم محمد رضوان

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ: اس پچ پر میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں جس طرح کی پچ تیار کی گئی ہے یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، بال زیادہ اسپن ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکل ہورہی ہے، ہم آہستہ آہستہ خود کو اس پچ کے لیے تیار کررہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

انہوں نے کہا کہ پلیئرز کو بقیہ کرکٹ کی تیاری کے لیے رکھا گیا ہے، اگر اس میچ میں ہر روز 90، 90 اوورز ہوجائیں تو یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔ محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ایسی پچ پر ہدف مقرر نہیں کرسکتے، کوشش کریں گے کہ پچ کی صورتحال کے مطابق اچھے رنز بنائیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے 4 پیسرز کے ہمراہ جنوبی افریقہ کا ٹور کیا، میزبان ٹیم کے 120 اور 125 کی اسپیڈ رکھنے والے فاسٹ بولرز نے ہمیں مشکل میں ڈالا، اس کی وجہ یہی تھی کہ وہاں سیم ہورہا ہے، انہوں نے اپنے ملک کی کنڈیشنز کا فائدہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟

انہوں نے کہا اب ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ہی ملک میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس سے قبل ہم ایسی کنڈیشنز میں نہیں کھیلے، آسٹریلیا بھی ایسے ہی کرتا ہے اور مخالف ٹیم کو ڈراپنگ پچ پر کھلاتا ہے، انڈیا بھی اپنی فیور کے لیے اسپن پچ تیار کرتا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو ہم پاکستان میں رہتے ہوئے یہاں نہیں کھیل رہے تھے، ہمارے میچز دبئی میں ہوتے تھے، اگر ہم اپنے ملک کی چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 دن wenews پاکستان پچ ختم کنڈیشنز کھیل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ
  • ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، 230 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر
  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 230 رنز پر آؤٹ
  • ملتان ٹیسٹ: اس پچ پر میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے، محمد رضوان
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4 وکٹیں گنوائیں
  • ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • ملتان : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی وکٹ 16 رنز پر گرگئی