ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

لاہور:پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔ مرزا شہزاد اکبر اور فرح گوگی کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ آج بھی شہباز گل باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے۔ فرح گوگی کہہ رہی تھیں کہ پانچ کیرٹ سے کم کا ہیرا اچھا نہیں لگتا۔ خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ کر کیش پیسے لانا بھی موصوفہ کا کمال ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس پر بڑے بڑے دعوے کیئے گئے۔ ظلم اور بیہودگی کی انتہا یہ ہے کہ مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کو اسلامی ٹچ دینے اور مذہب کو استعمال کرنے کی پرانی عادت ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا کہ آپ کے پیسے بھیجنے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج کر 6 کروڑ کی ساڑھے 4 سو کنال زمین ، فرنیچر اور کمپیوٹر لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ عدالتوں کے ترجمان بنتے ہیں۔ کہتے ہیں اعلیٰ عدالتوں میں پہلی پیشی پر ریلیف مل جائے گا۔ مجھے اس پر تشویش ہے عدالت کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ اعلیٰ عدالت کیسے کرسکتی ہے کہ ا190ملین پاؤنڈ کو پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنا تھا وہ کیسے کلیئر ہوجائے گا۔ این سی کا لیٹر جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس بھیج رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لوٹی ہوئی دولت نہیں ہے۔ کوئی بھی عدالت کیا حقائق نظرانداز کرسکتی ہے۔ فرح گوگی کے نام پر زمین ٹرانفسر کس مد میں ہوئی۔ عمران خان اور ان کی بیوی نے ڈاکا ڈالا۔ سابق وزیراعظم پاکستان کو انٹرنیشنل میڈیا بد دیانت اور کرپٹ قرار دے رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا سابق رہے ہیں کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

ٹنڈوجام: 20 جنوری کو ختم بخاری تقریب ہو گی مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہوں گے

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ ڈیتھا میں 20 جنوری کو صبح 10 بجے ختم بخاری کی تقریب منعقد ہو گی، جس کے مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہوں گے، جبکہ درس بخاری شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد دیں گے۔ ان کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سند ھ کاشف سعید شیخ، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، منتظم اعلیٰ جمعیت عربیہ پاکستان محمد افضل، منتظم صوبہ سندھ حافظ حذیفہ احمد خان، امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآد انجینئر حافظ طاہر مجید اور مہتم مدرسہ مولانا لیاقت بروہی سمیت دیگر رہنما خطاب اور طلبہ کو اسناد دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے: عظمیٰ بخاری
  • کہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں ، عظمیٰ بخاری
  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،مریم نواز کاعمران خان کو سزا پر ردعمل
  • تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، مریم نواز
  • ٹنڈوجام: 20 جنوری کو ختم بخاری تقریب ہو گی مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہوں گے
  • ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا: عظمیٰ بخاری
  • ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا، عظمیٰ بخاری