اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح کے اہداف کے پورا نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ “ورلڈ اکنامک آؤٹ لک” میں پاکستان کے معاشی ترقی کے تخمینوں میں کمی کرتے ہوئے اس کی شرح نمو کو 3.2 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف اس مالی سال میں حاصل ہونے کا امکان نہیں، تاہم اس کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں معاشی نمو میں بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 4 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جب کہ پچھلے مالی سال میں یہ شرح 2.

5 فیصد تھی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ مالی سال کے دوران معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے، حالانکہ پاکستانی حکومت نے اس مالی سال کے لیے 3.6 فیصد کا ہدف رکھا تھا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے اس مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کا تخمینہ 3.2 فیصد لگایا تھا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مالی سال میں آئی ایم ایف پاکستان کی ایم ایف نے سال کے

پڑھیں:

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ

اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے۔نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30662یونٹس کے مقابلے میں 51فیصدزیادہ ہے۔

دسمبرمیں کاروں کے 7864یونٹس کی فروخت ہوئی جودسمبر2023کے مقابلے میں 60فیصدزیادہ ہے،دسمبر2023میں ملک میں کاروں کے 4915یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے مجموعی طورپر104یونٹس جبکہ دسمبرمیں 41یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال بھارت و چین معاشی ترقی میں پاکستان سے آگے، امریکا پیچھے
  • کرنٹ اکاؤنٹ پھر سرپلس: معاشی پالیسیوں کی درست سمت کی تصدیق: وزیراعظم
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی
  • پاکستان نے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا
  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ