ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 230 رنز پر آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔
سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔
پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔
پاکستان ٹیم
پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد ہریرہ ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006ء کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیم محمد رضوان سعود شکیل
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ دوسرے روز میں داخل، پاکستان کی بیٹنگ جاری، 4 کھلاڑی آؤٹ
ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آج 143 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور سعود شکیل موجود ہیں۔
جمعہ کو ملتان اسٹیڈیم میں دھند کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ محض16 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محمد حریرہ 6 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ محض 4 رنز کے اضافے کے ساتھ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر گداکیش موتے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 31 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام 5 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 8 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی ہی گیند پروکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کے جارحانہ اسپیل کی بدولت پاکستان کا ٹاپ آرڈرآؤٹ ہو چکا تھا۔ جیڈن سیلز نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں پاکستان کے بلے بازبابراعظم بھی شامل تھے۔
نائب کپتان سعود شکیل اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مضبوط پارٹنرشپ کے باعث پاکستان کی اننگزکو بہترپوزیشن پرلاکھڑا کیا۔
سعود شکیل اور محمد رضوان نے عمدہ اننگز کھیل کر لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنزتک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سعود شکیل ہفتہ کے روز کھیل کے دوسرے روز اپنی اننگز56 رنز کے انفرادی اسکور سے کریں گے جبکہ محمد رضوان 51 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ سعود شکیل 11 رنز اور محمد رضوان صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، کامران غلام 5 اور بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا جو دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔
دھند کاجائزہ لینے کے بعد میچ انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کے درمیان دن 1 بجے ٹاس کروا لیا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم میں 3 اسپنر نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور ایک فاسٹ بالر خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود، محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور فاسٹ بالر خرم شہزاد ٹیم پر مشتمل ہے۔ امام الحق اور ڈیبیو کرنے والے بلے باز محمد ہریراہ قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا 3 روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستانی اسکواڈپاکستان کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، محمد حریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ)، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، میکائل لوئس، کیسی کارٹی، کیویم ہوج، ایلک ایتھاناز، جسٹن گریوز، ٹیون املاچ (وکٹ)، گوڈاکیش موٹی، کیون سنکلیئر، جومل واریکن، جیڈن سیلز شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آؤٹ بیٹنگ پاکستان دوسرا دن رنز سعود شکیل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز