بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ہر فن مولا فنکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ اکثر اوقات ہی اپنے یوٹیوب چینل پر زندگی کے تجربات، اتار چڑھاؤ اور بیٹیوں کے مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کے سوشل میڈیا پر ایک وی لاگ سے لی گئی مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کی شادی شدہ زندگیوں کے حوالے سے درپیش کچھ مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔
بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری دو بیٹیاں، نرمان اور میرا انصاری ہیں، نرمان کے کچھ مسائل چل رہے ہیں جن کی وجہ سے میں کئی دنوں سے پریشان ہوں۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں والدین کو بھی اپنی بیٹیوں کو دیکھ بھال کر رخصت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے نئی نسل کے تمام مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت تک شادی کرنے سے گریز کریں جب تک کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور بیوی کی تمام تر ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
UTTAR PRADESH:بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔
نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔
شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔
ہردوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوجا عرف سونم، آشا عرف گڈی، اور سنیتا کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم برآمد کر لی۔
پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ خواتین پورے یوپی میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کو نشانہ بناتی اور شادی کے بہانے قیمتی سامان ہتھیا کر فرار ہو جاتیں۔