بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر میں 23 سالہ اداکار امن جیسوال کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئے۔
حادثہ جمعے کی شام پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل کچل گئی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔
خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔