موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
مہروحید عالم: لاہور روڈ کے قریب چمروپور میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 18 سالہ اقرا نامی طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقرا اپنے کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک ٹرک کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بائث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
راٸیونڈ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
کراچی:شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان میں واقعے گھر سے 13 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت نویدہ کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔