لوئر کرم : روڈ بندش ختم کرانے، کانوائے کی حفاظت کیلئے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں روڈ بندش ختم کرانے اور کانوائے کی حفاظت کےلئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن کی صورت میں عارضی طور پر متاثرین کو ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کرم نے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کمشنر کو خط ارسال کر دیا ، متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں عارضی کیمپس قائم کئے جائیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کے لئے کیمپ میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسرائیلی بمباری کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالی، اسکی حفاظت پر مامور افراد سے رابطہ منقطع ہو گیا، حماس

اسرائیلی بمباری کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالی، اسکی حفاظت پر مامور افراد سے رابطہ منقطع ہو گیا، حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری کے بعد یرغمال امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قابض فوج جان بوجھ کر اسے قتل کرنا چاہتی ہے تاکہ دوہری شہریت رکھنے والے قیدیوں کے دبا سے خود کو آزاد کر کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری رکھ سکے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز حماس نے ایدان الیگزینڈر کی ویڈیو بھی جاری تھی جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کررہا تھا۔ویڈیو میں اس نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے جھوٹ پر یقین نہ کریں۔ابو عبیدہ کے بیان کے بعد حماس کی جانب سے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

ویڈیو میں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے اہل خانہ کو کہا گیا کہ آپ کی حکومت نے یرغمالیوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس لیے آپ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے تیار رہیں۔ خیال رہے کہ غزہ میں حماس کی قید میں موجود ایدان الیگزینڈر کو غزہ میں آخری زندہ امریکی یرغمالی سمجھا جاتا ہے، ایدان الیگزینڈر اسرائیلی فوج میں شامل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مستردکردی
  • اسرائیلی بمباری کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالی، اسکی حفاظت پر مامور افراد سے رابطہ منقطع ہو گیا، حماس
  • وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں: وزیراعظم
  • وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم