راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ  ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان  میں کہا کہ  پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کی کامیاب لانچنگ ہوئی، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔  زراعت میں یہ فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات اور پیداوار کی پیشگوئی کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائیٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم رہنمائی کا ذریعہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیٹلائیٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹا کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔

مغربی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، کراچی میں سرد ہوائیں  متوقع،  تازہ خبرآگئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل کو اسناد سفارت پیش کیں

تصویر سوشل میڈیا۔

کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس سلسلے میں تاریخی رائیڈو ہال اٹاوہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈین قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنیادیں موجود ہیں اور مشترکہ ترجیحات پر زیادہ تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ 

تقریب کے بعد اپنے بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، کینیڈا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ میں ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے فعال بات چیت، کاروباری روابط اور ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ای او-ون سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: قوم کے لیے فخر کا لمحہ
  • مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچنگ، وزیراعظم کی مبارکباد
  • پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
  • چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
  • پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل کو اسناد سفارت پیش کیں
  • پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کی طویل تاریخ ہے،عطاءاللہ تارڑ
  • پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟
  • گوگل پے پاکستان میں لانچنگ کے لئے تیار
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون اور شراکت داری پر غور