حکومت کا لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
(ویب ڈیسک )حکومت نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کرم کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق خوراک اور ادویات فراہم کرنے والے امدادی قافلے پر حملے کے بعد لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ٹل اور ہنگو میں مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کے لیے بھی خط لکھ دیا جہاں آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش فراہم کی جا سکے۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
مراسلہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل، ٹیکنیکل کالج اور ریسکیو 1122 کی عمارت کے اندر کیمپ لگائے جائیں گے ۔
ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امدادی قافلے کے چار لاپتہ ڈرائیوروں کی مسخ شدہ لاشیں لوئر کرم کے علاقے اروالی سے ملی تھیں جس کے بعد علاقے میں سامان لانے والے قافلے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
جہلم کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لوئر کرم
پڑھیں:
پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد
دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 189 آپریشنز کیے جن میں 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک سکھ دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ سکھ دہشت گرد بیساکھی پر تخریب کاری کامنصوبہ بنارہے تھے، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2053 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن کے دوران 82,473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور محکمہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔