کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ کیرئیر میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو آئی ایل ٹی20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں پولارڈ نے اپنے کیریئر میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ان کے علاوہ ہم وطن کرس گیل 1 ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے:
کرس گیل- 455 اننگز میں 1056
کیرون پولارڈ – 613 اننگز میں 901
آندرے رسل – 456 اننگز میں 727
نکولس پوران- 350 اننگز میں 592
کولن منرو – 415 اننگز میں 550
پولارڈ نے دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ٹائٹل جیتے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2016 ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی تھی۔ انہوں نے 690 ٹی20 میچز میں 13 ہزار 429 رنز بنائے اور 326 وکٹیں حاصل کیں۔
آج رات 12 بجے سے ٹک ٹاک بند، لاکھوں امریکی روزی روٹی سے محروم ہوجائینگے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آرٹیکل 191 اے؛ سپریم کورٹ کی 13جنوری کو سماعت کرنیوالے بینچ کے سامنے کیس لگانے کی ہدایت
اسلام آباد:آرٹیکل 191 اے کے اختیار سماعت سے متعلق کیس میں عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے 13 جنوری 2025 کو کیس سنا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ دفتر سے غلطی ہوگئی ہے، اسی تین رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے 13 جنوری 2025 کو کیس سنا تھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پہلے پیر تو آنے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں یہ سوال ہے کہ کیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بینچ اختیار سماعت طے کر سکتا ہے یا نہیں۔
عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے، گزشتہ سماعت 13 جنوری کو ہوئی تھی جس میں جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ تھے، کیس دوبارہ فکس ہوا تو جسٹس عرفان سعادت خان کے بجائے جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ ہیں۔
حکمنامے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی گئی کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے 13 جنوری 2025 کو کیس سنا۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر 20 جنوری صبح 11:30 بجے تک ملتوی کر دی۔