ماہرہ خان کو معاف کروں گا نہ ان سے بات کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر سپر اسٹار ماہرہ خان پر بات کرتے ہوئے دوبارہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ انہیں معاف کریں گے، نہ کبھی ان سے بات کریں گے۔خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مختصر ویڈیو کلپ میں فلم ساز کو ماہرہ خان پر بات کرتے سنا جا سکتا ہے، ان کی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ابھی تک وہ اداکارہ سے نالاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے واضح کیا کہ ماہرہ خان کو ’صدقے تمہارے‘ ڈرامے میں کاسٹ کرنا گناہ تھا لیکن انہوں نے اداکارہ کا گناہ معاف نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ماہرہ خان کو معاف نہیں کریں گے، ان کے کام کی کوئی معافی نہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ ساتھ ہی انہیں لگتا ہے کہ وہ زندگی میں پھر کبھی ماہرہ خان سے بات بھی نہیں کریں گے۔
ساتھ ہی ویڈیو میں وہ اداکارہ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے اور کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ وہ ہیروئن کے طور پر کام کریں۔خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں بھی کہ چکے ہیں کہ وہ ماہرہ خان کو معاف کریں گے، نہ ان کے کام کریں گے لیکن مئی 2024 میں انہوں نے ماضی کی باتوں کو بھلا کر عندیہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں گے۔اب اطلاعات ہیں کہ ماہرہ خان لکھاری کی لکھی گئی فلم ’مرزا جٹ‘ میں ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
خلیل الرحمٰن قمر گزشتہ 5 سال سے ماہرہ خان کے خلاف اس وقت سے بیانات دیتے آرہے ہیں جب مارچ 2020 میں ڈراما ساز نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور ان کے بیان پر ماہرہ خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی۔ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔اداکارہ نے ڈراما نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔
300 یونٹ بجلی،500 روپے کاگیس سلنڈرماہانہ راشن مفت دینے کااعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر نے ماہرہ خان کو کریں گے
پڑھیں:
سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے: مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی۔انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی. خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہ تقاضا رہا ہے کہ بھئی آپ آئین کے دائرے میں رہ کر ملک کی خدمت کریں، ملک کے نظام سے وابستہ رہیں، یہ ہمارا میثاق ملی ہے، جب اس کی خلاف ورزی ہوگی تو آئین غیر مؤثر ہوجائے گا. آئین بے معنی ہوجائے گا جس طرح آج ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ سب چیزیں ہیں .جس پر تمام ہر ادارے کو اگر انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، کسی پارٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے تو اسے اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ایک سوال پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اور مذاکرات کا قائل ہوں اور مذاکرات سے ہی معاملات ٹھیک ہوتے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے وہ ماحول بھی ہونا چاہیے جس میں اس کی امید کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کی گنجائش ہے تو دھاندلی سے پاک غیر جانبدارانہ انتخابات کی گنجائش کیوں نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اتنا کیوں دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے۔