حیدرآباد: لطیف آباد نمبر 12 میں سڑک پر پڑا کچرا راہگیروں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
حیدرآباد: لطیف آباد نمبر 12 میں سڑک پر پڑا کچرا راہگیروں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشے فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، کراچی پولیس
کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک نے دکانداروں کو فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سیکیورٹی سعید آرائیں اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے کار ایسیسریز اور نمبر پلیٹس سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کی غیر قانونی فروخت تاحکم ثانی فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، خصوصاً فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سڑکوں پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا جبکہ ان غیر قانونی اشیا کا استعمال نہ صرف بڑھتا جا رہا ہے جو نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ شہریوں کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔
اجلاس میں تمام دکانداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ فینسی نمبر پلیٹس پر مکمل پابندی عائد ہے اور وہ فینسی یا ڈیزائنر نمبر پلیٹس کی تیاری ، فروخت اور تنصیب فوری طور پر بند کر دیں صرف وہی نمبر پلیٹس قابل قبول ہوںگی جو موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکلز رول 1969 کے مطابق ہوں جبکہ گاڑیوں پر رنگین یا سیاہ شیشوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں کے شیشوں پر استعمال ہونے والی رنگین فلمز ، بلیک پیپر یا دیگر اشیا کی فروخت اور تنصیب مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔
اجلاس میں نیلی لائٹوں کا غیر مجاز استعمال کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ عام شہریوں کی گاڑیوں پر ان کی تنصیب یا فروخت غیر قانونی ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق دکانداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 17 اپریل سے گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں سمیت دیگر ممنوعہ اشیا اپنی دکانوں سے ہٹا دیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف دکان کی بندش بلکہ بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کیے جائینگے۔