حیدرآباد: چمبڑ کے رہائشی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، زمان پارک اور لبرٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور:

 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر تعینات کردی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی غیرمعمولی نفری تعینات کرکے قیدی وین بھی زمان پارک پہنچا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

 تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لبرٹی چوک پر بھی پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو لبرٹی چوک تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

بشریٰ بی بی پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: تنظیم فلاح بہبود برائے معذورین کے تحت معذور افراد نوکری نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
  • حیدرآباد ،معذور افراد کا نوکری نہ دینے کیخلاف احتجاج
  • ٹنڈو الہیار کے رہائشیوں کا منشیات کی خرید و فروخت کیخلاف احتجاج
  • سجاول: پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا احتجاج
  • بدین کی رہائشی خاتون کا نے با اثراد افراد کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، زمان پارک اور لبرٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ پی ٹی آئی  ارکان کا اسمبلی کے باہر احتجاج
  • حیدرآباد: جھگڑے کے دوران صلح کرانے والا فائرنگ سے جاںبحق
  • حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں