حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مہران ورکرز یونین (سابقہ سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی اور دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں ادارے کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ مینیجنگ ڈائریکٹر واسا/ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن 13 دسمبر کو ادارے میں تعینات ہوئے تھے، لیکن آج تک منیجنگ ڈائریکٹر نے واسا کارپوریشن کے ملازمین کو ریلیف نہیں دیا، نہ ہی کوئی تنخواہ ادا کی، واسا ملازمین اس وقت بھی تقریباً 11 ماہ کی تنخواہوں اور 11 ماہ کی پنشنز سے محروم بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور وہ یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی اسکول کی فیس حتیٰ کہ پنشنوں سے محروم واسا ملازمین بیوائیں اور یتیم بچے مشکل دور میں کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں، نہ سندھ حکومت، نہ حیدرآباد انتظامیہ اور نہ ہی حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ ان کی طرف توجہ دے رہی ہے اور نہ سول سوسائٹی/ انسانی حقوق کی تنظیمیں، نہ ہی مذہبی وسیاسی پارٹیاں، حتیٰ کہ ادارے کے یونین لیڈران حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اپنی یونین رجسٹرڈ کرانے کے کام میں مصروف ہیں تو دوسری طرف واسا کارپوریشن انتظامیہ اپنی من مانیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مینیجنگ ڈائریکٹر دسمبر میں تعینات ہوئے تھے اور واسا کارپوریشن کی 2 ریکوری کے پیسے ان کے اکائونٹ میں موجود ہیں لیکن وہ اب تک واسا ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین بیوائوں، یتیموں کو کوئی ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی اب تک کسی بھی قسم کے فنڈز ریلیز ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واسا کارپوریشن

پڑھیں:

قبل از وقت ریٹائرمنٹ؟؟؟ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملازمین جو سروسز کی معیاد تقریباً کرچکے ہیں ان کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے، جن کے 7 سال تک رہتے ہیں ان کو بھی پیکجز دے رہے ہیں، باقیوں کے لیے سرپلس پول کا آپشن رکھا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، غیر قانونی طور پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں جن کا الزام سیکیورٹی فورسز پر لگتا ہے.

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سید سیدال خان کی زیر صدارت ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسن کمیشن دوبارہ بنا دیا ہے جب کہ جو کیسز حل نہیں ہوئے ان کی فیملیز کو 50 لاکھ کا سپورٹ پیکج دیا ہے۔اجلاس کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق شکایات پر وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے سینیٹ میں تحریری طور پر جواب جمع کرادیا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق یکم جولائی سے 31 دسمبر تک انٹرنیٹ سروسز خرابی یا تعطل کی 1015 شکایات موصول ہوئیں۔سینیٹ میں جمع کیے گئے جواب میں کہا گیا کہ یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ڈیٹا سروسز، تھری جی، فور جی، ایل ٹی آئی کی کوریج سے متعلق 6954 شکایات موصول ہوئیں، سست انٹرنیٹ کی شکایات کے باوجود آئی سی ٹی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کہنا تھا کہ مالی سال 24-2023 میں آئی سی ٹی برآمدات کی ترسیلات زر 24.15 فیصد اضافے کے ساتھ 13.23 ارب ڈالرز پہنچ گئی، اس وقت کے اعداد و شمار سست براڈ بینڈ خدمات کی وجہ سے مالی نقصان ظاہر نہیں کرتے۔

سینیٹر اسلم ابڑو نے کہا کہ انٹرنیٹ ہمارا ٹھیک نہیں ہو رہا، تاجر اور طالب علموں کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو مانیٹر کرتا ہے، پی ٹی اے انٹرنئٹ کے آڈٹ کرتا ہے ، ڈیڑھ سال میں آڈٹ کو دْگنا کیا ہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 33 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی واحد صنعت ہے جس نے ٹریڈ سرپلس دیکھا ہے، ملک میں 25 فیصد انٹرنیٹ صارف شامل ہوئے ہیں، ہم نے موبائل براڈ بینڈ پر انٹرنیٹ مسئلہ دیکھا، فکسڈ لائن پر مسائل نہیں دیکھے۔انہوں نے مزید کہا انٹرنیٹ اسپیکٹرم کی وجہ سے مسئلہ ہوا ہے، 500 میگا ہرٹز اسپیکٹرم لے رہے ہیں، اسپییکٹرم جیسے بڑھے گا اسپییڈ بہتر ہو گی۔وزیر مملکت آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب مرین کی 8 کیبلز آتی ہیں، ان میں سے ایک ڈیڈ ہے، دو نئی کیبل آرہی ہیں جس سے انٹرنیٹ میں بہتری نظر آئے گی۔

سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ اگر ہم نے اسپیکٹرم دینا ہے اور اس کے استعمال پر قدغن لگانا ہے ؟ تو اس کا فائدہ نہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ 500 میگا ہڈ اسپیکٹرم حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے نے امریکا کی کنسلٹ کمپنی سے رابطہ کیا ہوا ہے، ان کی رپورٹ کا انتظار ہے، اسپیکٹرم ایک گروتھ کے لیے دیکھا جاتا ہے۔

دوران اجلاس وزارت ہوا بازی نے تحریری جواب میں کہا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں 33 طیارے ہیں، ان میں 20 طیارے پی آئی اے کی ملکیت ہیں، پی آئی اے کے 13 طیارے لیز پر ہیں۔کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بوزارت رائٹ سائزنگ تجاویز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی۔

پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق27 اگست کو کابینہ نے کیڈ، صنعت و پیداور، آئی ٹی، کشمیر افئیرز ، قومی ہیلتھ سروسز اور سیفران کو رائٹ سائزنگ کے لیے منظور کیا، دوسرے مرحلے میں یکم جنوری کو کابینہ نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، تجارت، ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور فوڈ سیکورٹی جو رایٹ سائزنگ کے لیے منظور کیا، تیسرے مرحلے میں پاور ڈویژن، تعلیم و تربیت، اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ اور فائنانس ڈویژن کی رائٹ سائزنگ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

چوتھے مرحلے کے لیے وزارت ریلوے، مواصلات ، تخفیت غربت ، پیٹرولیم ڈویژن، ریونیو ڈویژن کو رائٹ سائزنگ کے لیے منتخب کیا ہے۔’جن کی مدت ملازمت تقریباً مکمل ہوچکی، انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے‘
دوران اجلاس وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نے جواب دیا کہ حکومت کا کام کاروبار نہیں کرنا، سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں میں بہت ملوث ہوئی، ریاستی ملکتی اداروں کا خسارہ سیکٹروں ارب سالانہ ہے، نارکوٹکس کو وزارت داخلہ میں شامل کر دیا ہے، ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں شامل کر دیا ہے، کیڈ کو ختم کر دیا، پی ڈیبلو ڈی کو وائنڈ اپ کر دیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملازمین جو سروسز کی معیاد تقریباً کرچکے ہیں ان کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے، جن کے 7 سال تک رہتے ہیں ان کو بھی پیکجز دے رہے ہیں، باقیوں کے لیے سرپلس پول کا آپشن رکھا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ میں نیت نہیں لوگوں کو بے روزگار کیا جائے، لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہو گی، کسی کو قانون سے بالاتر ہو کر گھر نہیں بھیجا جائے گا، کئی محکموں کی ٹرمننگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ادارہ ترقیات سہون کے 300 سے زائد ملازمین 9 ماہ کی تنخواہ سے محروم
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی
  • ت سے تختی، ت سے تعلیم… محروم معاشرہ
  • خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم
  • واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا یتیم بچوں کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کا اعلان
  • سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا،آل پارٹیز ترجمان
  • قبل از وقت ریٹائرمنٹ؟؟؟ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آ گئی
  • مردان میڈیکل کمپلیکس زیادتی کیس: ایف آئی آر میں نامزد ملازمین معطل