WE News:
2025-04-15@06:49:07 GMT

190ملین پاؤنڈ کیس میں کس کا کیا فائدہ؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

190ملین پاؤنڈ کیس میں کس کا کیا فائدہ؟

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں آخر کار سزا ہوگئی، عمران خان کو 14سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 5لاکھ جرمانے کے ساتھ 7سال قید کی سزا سنائی گئی، اب القادر یونیورسٹی بحق سرکار ضبط کرلی گئی ہے۔ اس کیس کو ماہرین ہمیشہ سے انتہائی مضبوط قرار دیتے تھے حتیٰ کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی عمران خان کے خلاف صرف اس ایک کیس کوانتہائی خطرناک قرار دیا تھا۔

تاہم، توشہ خانہ اور دیگر کیسز میں عمران خان زیادہ الجھے رہے اور اب اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو 2بار ملتوی کیا گیا اور پھر جمعہ 17جنوری کو سنا دیا گیا۔ احتساب عدالت کا یہ فیصلہ ظاہر ہے حتمی نہیں بلکہ اس فیصلے کا انتظار عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کی پوری قیادت کررہی تھی۔ جس کی بڑی وجہ اس کو اگلے مرحلے تک پہنچانا تھا۔ پاکستان کاعدالتی نظام تب تک بہترین ہے جب اس سے فیصلے آنے لگتے ہیں۔

لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے پاکستان کی عدالتوں میں فیصلے لٹکنا اچھنبے کی بات ہے اور اس کے سامنے سب بے بس ہوتے ہیں احتساب عدالت سے زیادہ پی ٹی آئی اب اعلیٰ عدلیہ میں اس کیس کو لے کر زیادہ مطمئن رہے گی اور اگر یہ کہا جائے کہ اس فیصلے کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوسکتا ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ اس وقت سب کے ذہن میں یہی سوال اٹھ رہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے کس کو فائدہ ہوا ہے؟ اگر دیکھا جائے تو اس فیصلے سے سب کو کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور ہوا ہے سب سے بڑا فائدہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کا دعویٰ رہا ہے کہ عمران خان نے ملک ریاض کے جرمانے کی رقم کے بدلے فائدہ لیا اور القادر یونیورسٹی شروع ہی سے ان کے نشانہ پر رہی ان کا بیانیہ اس تمام مقدمے میں جیت گیا اور انہیں من چاہا فیصلہ مل گیا پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے عمران خان کو کرپشن سے پاک قرار دیا اور توشہ خانہ کیس کے بعد القادر کیس میں عمران خان کی اس صاف اور شفاف شخصیت کے تاثر کو نقصان پہنچا ہے جو بلا شبہ سیاسی پوئنٹ اسکورنگ کے لیے مسلم لیگ کا بڑا ہتھیارہوگا جسے وہ آج نہیں تو مستقبل میں سیاسی مہمات میں ضرور استعمال کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے لیے اس فیصلے میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اس فیصلے کو اب اعلیٰ عدلیہ میں لے جایا جائیگا، اعلیٰ عدلیہ کے جج اڈیالہ میں سماعت نہیں کریں گے اور جب سماعت بڑی عدالت میں ہوگی تو اسے چھپانا مشکل ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی اپریل 2022سے مظلومیت کارڈ کھیل رہی ہے۔ عمران خان کو عہدے سے ہٹانے سے لیکرعام انتخابات تک پی ٹی آئی کے لیے سب سے اہم نکتہ مظلومیت کا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کیساتھ جو کچھ ہوا ماضی میں بھی ہوتا رہا۔ تاہم، پی ٹی آئی میں یہ گُر ضرور ہے کہ وہ اسے دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنانے میں جب 2بار التواء آیا تو عمران خان نے خود فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا اور اسے دنیا میں ایسے ہی پیش کیا گیا کہ عمران خان مظلوم ہیں پی ٹی آئی نے اس پورے کیس میں ہر ایک لفظ کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا ہنر اپنایا جس سے انکار ممکن نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے لیے یہ کیس بھی انتہائی اہم ہے 9مئی ملزمان کو سزا ہو، توشہ خان کیس کا فیصلہ ہو، عدت میں نکاح کیس یا پھر القادر ٹرسٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی کو نقصان سے زیادہ اس کا فائدہ ہی ہوا ہے۔ پی ٹی آئی ایک بار پھر معصول ٹھہری ہے اور یہی مدعا بنائے گی کہ مقتدرہ کے سامنے کھڑے ہونے کی قیمت وہ ادا کررہی ہے حکومت سے زیادہ اس کیس کو پی ٹی آئی اچھالے گی اور اس کیس کی بنیاد پر جو بیانیہ بنے گا اس کا مقابلہ کرنے کا چیلنج حکومت کو درپیش رہے گا۔

اس کیس کا فائدہ دراصل تیسرے فریق کو ہوگا گزشتہ کچھ عرصے سے یہ باتیں چل نکلی تھیں کہ پی ٹی آئی اور مقتدرہ کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ایک مذاکرات حکومت اور پی ٹی آئی کررہی ہے جو میڈیا اور عوام کو دکھانے کےلیے ہیں جبکہ ایک ملاقات ان کیساتھ ہورہی ہے جن کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ جب یہ معاملات نکلے تو کئی سوال اٹھنے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کو کیا ملے گا اور جواب میں پی ٹی آئی کیا دے سکتی ہے؟ اصل مذاکرات کی بات جیسے جیسے میڈیا پر سامنے آنے لگی تو ڈیل کا تاثر زور پکڑنے لگا۔

ڈیل میں عمران خان کی رہائی، اڈیالہ سے خیبر پختونخوا یا پھر بنی گالہ نظر بندی کی خبریں نکلنے لگیں اصل دونوں فریقین خاموش رہے اور پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اس بات کی تصدیق کردی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پیغام رسانی کا کام سرانجام دیا لیکن اس تمام عمل میں پی ٹی آئی کا 3سالہ بیانیہ کہاں گیا؟ پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ 2بار ملتوی ہونے پر بھی یہی تاثر مضبوط ہوگیا کہ معاملات طے پاگئے۔

اب پی ٹی آئی دوبارہ سے لاڈلی بن جائیگی اس تاثر نے پی ٹی آئی اور مقتدرہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا لیکن اس کا اب ازالہ ہوگیا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سخت سزا سنا کر مقتدرہ نے یہ تاثر دیدیا کہ بظاہر ڈھیل اور ڈیل دونوں نہیں ہیں۔ (پس پردہ معاملات کچھ اور ہیں) ان کا مؤقف جو 9مئی کے بعد تھا وہ آج بھی ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سینہ ٹھوک کر کہہ سکتے ہیں کہ وہ آج بھی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہیں اور انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے (ان کے بھی پس پردہ معاملات کچھ اور ہیں )۔

القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلہ میں تینوں فریقین کو فائدہ ہوا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کا فائدہ یہ ہوا کہ وہ آج بھی مظلوم ہیں، مسلم لیگ ن اور حکومت کا فائدہ یہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو عدالت سے کرپٹ قرار دے دیا گیا جبکہ مقتدرہ کا فائدہ یہ ہوا کہ پس پردہ چلنے والے معاملات پر زیادہ نظر نہیں رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محمد فہیم

190ملین پاؤنڈ کیس القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 190ملین پاؤنڈ کیس القادر ٹرسٹ کیس القادر ٹرسٹ کیس عمران خان اور عمران خان کو پی ٹی آئی کو اس فیصلے کا فیصلہ مسلم لیگ کا فائدہ کیس میں ہوا ہے کے لیے خان کی رہا ہے کیس کا اس کیس کیس کو ہے اور

پڑھیں:

مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ