Jasarat News:
2025-01-18@08:03:55 GMT

3 فروری سے پولیو مہم شروع کر رہے ہیں، سجاد قادری

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قنبر شہداد کوٹ میں 3 سے 9 فروری تک شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر قنبر شہداد کوٹ سجاد حیدر قادری کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار بھٹی نمائندہ (ڈبلیو ایچ او) نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 3 سے 9 فروری تک انسدادِ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی تعداد 376050 ہے اور ضلع قنبر شہداد کوٹ 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے جس میں یو سی ایم اوز کی تعداد 40 ہے، موبائل ٹیمیں 1050، ٹرانسفر 62 اور فکسڈ ٹیمیں 65 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پروگرام میں پورے ضلع قنبر شہداد کوٹ میں اپنا ہدف 100 فیصد پورا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او اور تعلقہ کے فوکل پرسنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بہت زیادہ توجہ، اس کے علاوہ انکاری بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قنبر شہداد کوٹ کہا کہ

پڑھیں:

گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو میں جئی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کارکنان کی جانب سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام ریلی کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ گھارو اور جساف کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید گلزار شاہ جیلانی، عادل شاہ، نظام جوکھیہ جبکہ جساف کے ایاز شاہ، اسد خاصخیلی، شبیر شیخ اور مالک بروہی کررہے تھے جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں جنہوں نے پورے شہر کا گشت کیا اور پریس کلب پہنچ کر ریلی کے اختتام پر جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ اور شہید مشتاق خاصخیلی کی 44 ویں سالگرہ کا الگ الگ کیک کاٹا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والے سندھ سے دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم ایسے تمام سندھ دشمن منصوبوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والا منصوبہ فوری رد کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور صحافیوں کو 17 جنوری کو سن میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم، 18 سالہ طالبہ جاں بحق
  •  پاکستان میں پولیو کیسز  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
  • حیدرآباد: ٹی ایل پی کے صوبائی ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری شہید زرداری کی پہلی برسی پر ان کے مزار پر کارکنان سے بات چیت کررہے ہیں
  • پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی
  • آئی ایل ٹی 20 خطے میں کرکٹ کا تصور بدل رہا ہے، اینڈریورسل
  • خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس، ڈی آئی خان میں 2 سالہ بچی متاثر
  • گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
  • قنبر علی خان: گاڈھی برادری کے گروپوں میں تصادم، اے ایس آئی جاں بحق
  • پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی