اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپیٹکل ای او ون سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ یہ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس بی آر کے مطابق سیٹلائٹ معدنیات، تیل، گیس کے شعبوں، آبی وسائل کی نگرانی میں معاونت کرے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سیلاب سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ سے آبپاشی کی  ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جا سکے گی۔ سیٹلائٹ سے زراعت میں  فصلوں کی نگرانی کی جا سکے گی۔ ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے۔ سیٹلائٹ جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، شہری ترقی کی منصوبہ بندی، شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرے گا

پڑھیں:

چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ ہوگئی ہے۔

ابتدائی طور پر اس گاڑی کی 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کی گئی ہیں جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔

لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کیے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں۔

تاہم دونوں اقسام میں 2 ایئربیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

پاکستان میں ان کاروں کی تقسیم چاؤلہ موٹرز کررہی ہے اور گاڑی بک کرنے کی 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی 
  • پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
  • اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ
  • پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا
  • دہشت گردی کا خطرہ: ڈنمارک کی طرف سے جرمنی کے ساتھ سرحدی نگرانی میں توسیع
  • بجٹ ، مختلف شعبوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، پنشن پر ٹیکس استثنی ختم کرنے پر غور
  • بجٹ میں ریٹیلرز سمیت مختلف شعبوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، پنشن پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے پر غور
  • ٹرمپ کا گرین کارڈ ہولڈرزاور تارکین وطن کی سخت نگرانی کا حکم