اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع محمد علی نے معزز مہمان قمر الحسن کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف افسر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل سیکرٹری دفاع

پڑھیں:

ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 

عشائیہ کے موقع پر تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقین یاسر صدیقی، حیدر زمان، وسیم حسین اور میثم عباس کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف اہم امور و تنظیمی حوالے سے سیکرٹری جنرل نے جوانوں کی رہنمائی کی، بعدازاں تحریک کے 46 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے "وفائے عہد کی بے مثال داستان" کے عنوان سے کیک بھی کاٹا گیا۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفری جوانوں کی کارکردگی، قائد ملت کے ساتھ بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قائد ملت کے دست و بازو ہیں اور نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔  
 

متعلقہ مضامین

  • ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • جنرل ساحر شمشاد کی نائیجیرین فوجی حکام سے ملاقاتیں: دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا 
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات 
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ