اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے اسد قیصر کی سربراہی میں 12 رکنی انسانی حقوق کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔ کمیٹی میں رؤف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور زلفی بخاری شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

غزہ میں اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: دفترِ خارجہ

— فائل فوٹو 

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ کے بپٹسٹ اسپتال پر بم باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے مسلسل عمل کا حصّہ ہے، اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

غزہ: اسپتال پر اسرائیلی میزائل حملہ

اسرائیل افواج کی جانب سے غزہ میں الاھلہ عرب اسپتال پر 2 میزائل داغے گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، غزہ کا نظام صحت مفلوج ہو چکا ہے، مریض علاج سے محروم ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی بندش اور حملے مصائب کو طول دینے کی دانستہ حکمت عملی کا حصّہ ہیں۔

’’آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے‘‘

شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جوابدہ بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مؤثر اقدام ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: دفترِ خارجہ
  • سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع
  • وفاقی حکومت صوبے کے آئینی و قانونی حقوق دے. علی امین گنڈا پور
  • اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
  • غزہ اہل فلسطین کا ہے اور انہی کا رہے گا، حافظ طلحہ سعید
  • اسرائیل نواز رکن امریکی کانگریس جو ولسن کی غزہ مظالم پر ہٹ دھرمی برقرار
  • ہر مہینے اگلے مہینے سے زیادہ ترسیلات زر آ رہی ہیں، قیصر شیخ
  • ترکیہ: کردستان ورکرز پارٹی کے یکطرفہ اعلان جنگ بندی کا خیرمقدم
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی  سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آج سماعت کریگا