حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر احمد ادریس چوہان، نائب صدر عبدالصمد قریشی، جنرل سیکرٹری عظیم احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے محکمہ آبپاشی کی جانب سے صفائی کے نام پر پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، جبکہ صفائی کا کچھ پتا نہیں ہوتا، لگتا ہے یہ عمل صرف دستاویزی حد تک محدود ہوتا ہے۔ نہ تو کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بند ہونے سے حیدرآباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، پینے کے پانی کی قلت نے زندگی اجیرن بنا دی، جبکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی

پڑھیں:

ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ یارس ‘ پر بڑی آفر لگا دی

ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) نے پاکستان میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹویوٹا یارس 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی پر خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا ہے، جس میں جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی اضافی لاگت کے۔یہ محدود مدت کی آفر ہے جس کا مقصد صارفین کو ایک بہتر، جدید اور پرکشش سیڈان فراہم کرنا ہے۔

یارس میں دو بڑی اپ گریڈز:
الائے ویلز:معیاری اسٹیل ویلز کی جگہ اب خوبصورت اور مضبوط الائے ویلز فراہم کیے جا رہے ہیں جو نہ صرف گاڑی کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ پائیداری اور پرفارمنس میں بھی بہتری لاتے ہیں، جس سے ڈرائیونگ مزید ہموار ہو جاتی ہے۔
جدید آڈیو سسٹم:یارس میں اب 6.8 انچ کا کیپیسٹیو ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو دو فونز کو بیک وقت بلوٹوتھ کے ذریعے کنیکٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ سسٹم MP3، DVD/VCD پلے بیک، یو ایس بی پورٹس اور 2-وے وائرڈ “مِرر لنک” کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے صارفین کو ایک زبردست ملٹی میڈیا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
ان اپ گریڈز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ صارفین کو ان کے لیے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ گاڑی کی قیمت وہی رہے گی جو موجودہ یارس 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی ہے، اس طرح یہ آفر ایک شاندار ڈیل بن جاتی ہے۔
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے واضح کیا ہے کہ یہ پیشکش محدود وقت اور محدود تعداد کے لیے دستیاب ہے، لہٰذا دلچسپی رکھنے والے صارفین کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • امریکا میں رہنے والے غیر ملکیوں کو اندراج کرانا ہوگا اور ہر وقت دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا.محکمہ ہوم لینڈسیکورٹی
  • ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ یارس ‘ پر بڑی آفر لگا دی
  • چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان
  • عمان کے سفیر کی پاک اور عمان دوستانہ ہاکی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد،صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری عنصر فاروق اور دیگر نے سفیر کا استقبال کیا
  • فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
  • ’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل
  • صدرآزاد کشمیر سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی ملاقات