کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 26 جنوری کو حیدرآباد میں ‘دریائے سندھ اور زراعت کو درپیش خطرات اور ان کا حل’ کے عنوان سے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے جماعت اسلامی کی دعوت قبول کرتے ہوئے پانی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ کی صورت حال اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سندھ کے سنگین مسائل بدامنی، ڈاکو راج اور سندھ کے پانی پر نئے کینالوں کی تعمیر کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نہ صرف سندھ کے پانی پر بلکہ مجموعی طور پر پورے سندھ کو بچانے کے لیے ‘سندھ بچاؤ تحریک’ شروع کرنے کی ضرورت ہے، تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو مل کر ہر سطح پر ظلم کے اس نظام کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کو منظم کرنا چاہیے۔سندھ پر 16 سال سے مسلط پیپلزپارٹی کی کرپٹ اور بدترین حکمرانی سے چھٹکارا پانے کے لیے مزاحمت کے سوا اب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ پر ملکیت کے دعویدار پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی زمینیں کمپنی سرکار کے اشارے پر نجی کمپنیوں کو دے کر سندھ کے مفادات اور وسائل کی لوٹ مار کے تمام رکارڈ توڑدیے ہیں۔ سندھ حکومت آبادکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی زمینوں پر قبضے کو روکنے کے بجائے کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار اور بستیوں کو برباد کرنے کے لیے قبضا مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے آبادکاروں اور کسانوں کو ان کے حقوق سے محروم کر رہی ہے۔جماعت اسلامی سندھ نے سندھ کی زمینوں پر قبضے اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے کیخلاف 26 جنوری کو حیدرآباد میں ‘پانی کانفرنس’ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، آبادکار تنظیموں سمیت وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کر رہے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ سندھ کے وسائل پر قبضیاور سندھودریا پر نئی نہریں بنانے کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اپنے باہمی اختلافات کو بھول کر اس قومی جدوجہد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔ جماعت اسلامین نے ہمیشہ سے سندھ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی، علامہ حزب اللہ جکھرو، مولانا عبدالقدوس احمدانی،زاہد حسین راجپر اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان نیازی، سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، سیکرٹری مذہبی امور مولانا جمیل اظہر وتھرہ، سینئر نائب صدر جعفر الحسن، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ جنرل سیکرٹری سندھ کے

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • ماتلی: عبدالرزاق شیخ انتقال کر گئے
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • اسداللہ بھٹو ، کاشف سعید شیخ کا سردار اختر مینگل سے اظہار تعزیت کا
  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،مہنگائی کا طوفان آئیگا،کاشف سعید شیخ
  • مسلمان ملک میں تمام طبقات سے برادرانہ تعلقات استوار کریں، جماعت اسلامی ہند
  • بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
  • جماعت اسلامی کل سے ملک بھرمیں مظاہرے کرے گی
  • بلڈر کوپانی چوری کیلیے لائن دینے پر پی پی ٹاؤن چیئرمین کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج