کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام محکموں میں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کی جارہی ہے، البتہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں مختلف ارکان کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی میں سابق مئیر وسیم اختر نے ان ملازمین کے جو پیسے علیحدہ اکائونٹ میں جمع ہوتے تھے اس کو بھی خرچ کردیاکرتے تھے ، سندھ حکومت اس وقت بھی کے ایم سی کو 1.

2 ارب ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی مد میں ادا کررہی ہے، جو سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنے دور میں ایک بار500 ملین ادھار مانگے تھے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سندھ سولڈ ویسٹ کے تحت جو چائنیز کمپنی کام کررہی تھی اس کا کنٹریکٹ دوبارہ اس لیے نہیں کیا جارہا ہے کہ وہ ادائیگی کو ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں نہیں لینا چاہتی۔ قانونی چارجڈ پارکنگ کے علاوہ شہر میں جتنی بھی غیر قانونی پارکنگ ہیں، اس کے خاتمے کی ذمے داری محکمہ بلدیات نہیں بلکہ پولیس و قانون نافذ کرنے والوں کا ہے۔ بعدازاںسندھ اسمبلی کا پیر کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

طلبا کے اسکالر شپ فنڈ میں بہت بڑےگھپلے کا انکشاف

اسلام آباد: ضرورت مند ہونہار طلبا کی اسکالر شپ کیلئے مختص فنڈ میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں 2 کروڑ 27 لاکھ کی کرپشن پکڑی گئی، ایف آئی اے نے سابق ملازمین سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) ترجمان کے مطابق ضرورت مند ہونہار طلبا کی اسکالر شپ کیلئے مختص فنڈ میں کروڑوں کے گھپلے میں ملوث سابق ملازمین سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں کمپنی کے سابق چیف فنانشل افسر اور چیف انٹرنل آڈیٹر شامل ہیں اس کے علاوہ سابقہ ایڈمن منیجر اور کمپنی سیکرٹری بھی غبن کرنے والوں میں شامل ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے میں نیشنل بینک اسلام آباد ہوٹل برانچ کے 2 افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ملزمان گھوسٹ ملازمین کے نام پر سفری و دیگر اخراجات وصول کرتے رہے ہیں، ملزمان نے بینک عملے کی ملی بھگت سے 318 جعلی چیکس کیش کرائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے‘چیئرمین گلشن اقبال ٹائون
  • غیر قانونی پارکنگ کے خاتمہ کی ذمہ داری پولیس کی ہے، سعید غنی
  • محکمہ خوراک کی گندم میں خورد برد، ملازمین کے خلاف مقدمہ
  • محرابپور،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت سے مٹی مافیا مٹی فروخت کیلیے لے جارہی ہے
  • اسداللہ بھٹو ، کاشف سعید شیخ کا سردار اختر مینگل سے اظہار تعزیت کا
  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،مہنگائی کا طوفان آئیگا،کاشف سعید شیخ
  • طلبا کے اسکالر شپ فنڈ میں بہت بڑےگھپلے کا انکشاف