سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے‘سردار عبدالرحیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو نے کی وجہ سے لوگ راتیں جاگ گزارنے پر مجبور ہیں اور اب تو دن مین بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی،سندھ میں اغوا برائے تاوان ایک صنعت بن گئی ہے ، صحافی سمیت کئی لوگ ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، جن کو ڈاکو تشدد کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے وڈیو وائرل کر رہیں ہے مگر کرپٹ اور نااہل حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ خیرپور کے شہر ہنگورچہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کو اغوا کیے جانے والے وائرل وڈیو نے با ضمیر لوگوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا مگر افسوس کے سندھ حکومت نواجوان صحافی کو ابھی تک بازیاب کرانے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی سمیت تمام مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کراکر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی: سردار سلیم حیدر خان
رہنما پی پی پی سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹوگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاسکو اسٹاف یونین کے وفد کی زاہد ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔
گورنر پنجاب نے پاسکو وفد کو وزیرِ اعظم اور صدر سے بات کر کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
حکومت پاسکو کو بند نہ کرے: حسن مرتضیٰپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاسکو کو بند نہ کروایا جائے۔
وفد سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوکریاں دیں، کبھی نوکریاں چھینی نہیں، پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بینظیر کے وژن کے مطابق ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، پاسکو کو ختم کرنے سے 3000 ملازمین سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کا نقصان ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاسکو کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، پاسکو نقصان میں بھی نہیں، اپنا ریونیو خود پیدا کرتے ہیں، حکومت کو بھی دیتے ہیں، حکومت نے 3 ہزار 900 کا اعلان کر کے گندم 2 ہزار 600 روپے من کی بھی نہیں لی۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ گندم مارکیٹ میں 2100, 2200 روپے من بکتی رہی، یہی پالسی رہی تو اگلے سال ملک میں گندم سے متعلق مشکل صورتحال ہو گی۔