پختونخوااسمبلی‘ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 33 اراکین کی رکنیت معطل
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔رکنیت معطل ہونے والوں میں 26 حکومتی اراکین بھی شامل ہیں، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی اور عدنان قادری کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔علاوہ ازیں مشیر صحت احتشام علی اور معاون خصوصی امجد علی کی رکنیت بھی معطل ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عاید کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رکنیت
پڑھیں:
قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے سینکڑوں اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی،گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر
سینیٹر عبدالقدوس اور سینیٹر قسم کی رکنیت کی گئی، اسی طرح قومی اسمبلی کے 16،پنجاب اسمبلی کے 68،خیبرپختونخوااسمبلی کے 33اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 15اوربلوچستان اسمبلی کے 5اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔
پیٹرول مہنگا ہونےکے بعد ایک اور جھٹکا ، پریشان عوام نے سر پیٹ لیا