Jang News:
2025-04-19@07:35:24 GMT

کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفینس موڑ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور17 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثہ ڈیفینس موڑ کے قریب پک اپ وین اور کار میں تصادم  سے ہوا، جس میں  18 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں شامل وین ڈرائیور 25 سالہ حماد دوران علاج دم توڑ گیا،

پولیس کے مطابق 17زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو لائنز ایریا سے کورنگی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےجارہے تھے، زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثہ مکمنہ طور پر کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے کار اور پک اپ وین کو تحویل میں لے کر فرار کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ، 4 افراد گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی میں تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا، جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وسیم عمر، عزیر ابراہیم، حماد عباس اور عبید الیاس نامی افراد شامل ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرسید میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی، املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
  • یمن کی بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
  • کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی:ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • کراچی، سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • موٹر وے ایم 4: ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید