فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025ء سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔اسپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔پی ٹی اے مئی 2025ء میں فائیو جی اسپیکٹرم کو نیلام کرے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے4 اسپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی اسپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ٹیکنالوجی فائیو جی
پڑھیں:
سندھ حکومت کا بیکار گاڑیاں نیلام کرکے افسران کو الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے ایک ماہ میں بیکار گاڑیاں نیلام کرکے سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔
شرجیل انعام میمن نے گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے گائیڈ لائنز پر عمل کی ہدایات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے، ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی اور نیلامی میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت کیلئے پرعزم ہیں۔ غیرمجاز افراد حکومتی احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں، شرجیل میمن بیکار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی کام جاری ہے، شرجیل انعام میمن ضرورت سے زیادہ گاڑیاں واپس کردی جائیں، صوبائی وزیر سعید غنی ہمارا مقصد عوام کا پیسہ بچانا ہے، ضیاالحسن لنجار
کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے