پاکستان کا مقامی سطح پر تیار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جارہا ہے
راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیاری کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا، چینی میڈیا نے پاکستان کے مقامی سطح پر تیارکردہ پہلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیاہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹEO-1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے جو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فوڈ سیکورٹی اور واٹر مینجمنٹ کی مدد کیلیے بھی سیٹلائٹ استعمال میں لایا جائے گا اور سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کا خلا میں
پڑھیں:
پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگیا، سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ کوخلا میں بھیجنے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے گئے،تفصیلات کے مطابق قومی خلائی ادارے سپارکو کا تیار کردہ پہلاالیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ اپنے مشن پر روانہ ہوگیا جس کی لانچنگ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی گئی۔مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اسپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے اور مقامی طور پر تیار سیٹلائٹ پاکستان کےخلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ یہ مشن خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا جبکہ ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔(جاری ہے)
پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ EO-1 سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کیلئے اہم ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کا غماز ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ، سپارکو کا مقصد پاکستان کے خلائی پروگرام کو مزید مستحکم اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔مقامی طور پر تیار کردہ ای او1 جدید سیٹلائٹ ہے جسے وسیع مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ای او1 جدید سیٹلائٹ میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت،دفاع اور نگرانی شامل ہے۔اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کی سطح سے 36,000 کلومیٹر اوپر رکھا گیا تھا، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق اس سیٹلائٹ کی عمر 15 سال ہے اور یہ جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس تھا۔