Juraat:
2025-04-15@06:44:39 GMT

پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں 12رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی، کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔انسانی حقوق کمیٹی میں رؤف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی جس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث وفاقی حکومت گندم نہیں خریدے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں ہونے والی پیداوار سال 26-2025 میں گندم کی ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم نے گندم پالیسی کی تشکیل کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی تشکیل دے دی گئی ہے، کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس کے نائب وزیراعظم کی زیرِ صدارت اب تک دو اجلاس ہو چکے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کے وفد کی اہم ملاقاتیں
  • ترکیہ: کردستان ورکرز پارٹی کے یکطرفہ اعلان جنگ بندی کا خیرمقدم
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • سزائے موت اسلامی قانون کا حصہ ہے، طالبان رہنما کا موقف
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل