Jasarat News:
2025-04-16@22:56:24 GMT

استنبول نمائش میں شرکت کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ استنبول میں منعقدہ ’’ سی ایف ای ‘‘ نمائش میں شرکت کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور اس کے ذریعے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی ، طورخم بارڈر کے مسائل انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان سے جزوی تیار خام مال نہ پہنچنے سے برآمدی آرڈر کی تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت ایک طرف عزم کے ساتھ برآمدات میں اضافے کیلئے اڑان پاکستان جیسے پروگرام ترتیب دی ہے اور دوسری طرف برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں جوں کی توں ہیں، اگر حکومت نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہیں تو اسے کسی بھی برآمدی شعبے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجود ہم عالمی نمائشوںمیں شرکت کر کے اپنی برآمدات میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں لیکن دوسری طرف طورخم بارڈر جیسے مسائل ہماری ساری کاوشوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔برآمدی آرڈر ز کی بروقت ترسیل نہ ہونے سے ہماری ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس کے صرف ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت پر نہیں بلکہ مجموعی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ، وزیر خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر ہماری گزارشات پر شنوائی کریں اور ان مسائل کو حل کرایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برا مدات

پڑھیں:

پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد

دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 189 آپریشنز کیے جن میں 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک سکھ دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ سکھ دہشت گرد بیساکھی پر تخریب کاری کامنصوبہ بنارہے تھے، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2053 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن کے دوران 82,473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور محکمہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمن بمقابلہ مشینز، لاہور ڈیجیٹل فیسٹیول کی نمائش
  • چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیے شان دار مواقع موجود ہیں،نمائش کنندہ کی رائے
  • معیشت اور حکومتی پالیسیاں
  • پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • اسمگلنگ کی روک تھام: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 1.49 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • چین دنیا کی مارکیٹ ہے اور تمام ممالک کے لئے ایک موقع ہے، چینی  وزارت خارجہ
  • بھارت کا انتہائی طاقتور لیزر ہتھیار کے کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
  • بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
  • ایپل کااگلے چار سال میں امریکہ میں 500ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان
  • ماں بننے کا تجربہ پرسکون تھا، مزیدکتنے بچوںکی خواہش ہے ،اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا