ڈربن(اسپورٹس ڈیسک)سپر سمیش ٹی 20 کپ میں ناردرن نائٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد اوٹاگوکو 8 رنز سے شکست دے دی،یہ ناردرن نائٹس کی سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کپ میں تیسری فتح ہے۔ جمعرات یونیورسٹی اوول، ڈربن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 16ویں میچ میں ناردرن نائٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بناکر اوٹاگو کو میچ میں کامیابی کے لیے پہاڑ جیسا 213رنز کا ہدف دیا۔کیٹین ڈی کلارک نے 106 رنز اور جو کارٹر نے 83رنزکی دلکش اننگز کھیلی ۔دونوں کھلاڑی بد قسمتی سے رن آئوٹ ہوئے۔اوٹاگو کی ٹیم کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا سہرا اپنے سر باندھ لیا
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی نومبر کی تاریخی انتخابی کامیابی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور وہ جلد ہی آزاد ہو جائیں گے۔
اپنے ایک دوسرے پیغام میں ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نومبر کی فتح نہ صرف ان کے لیے بلکہ امریکا اور دنیا کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی اس معاہدے کی بنیاد بنی، اور وائٹ ہاؤس میں واپسی سے پہلے ہی میں نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور بین الاقوامی مبصرین اس معاہدے کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
تاہم، ٹرمپ کے دعوے نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا یہ کامیابی واقعی ان کے انتخابی نتائج کا نتیجہ ہے یا دیگر عوامل بھی اس میں شامل ہیں۔