Jasarat News:
2025-01-18@08:05:33 GMT

سوڈانی فوج نے بھی امریکی پابندیوں کی مذمت کردی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

سوڈانی فوج نے بھی امریکی پابندیوں کی مذمت کردی

سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان کی پورٹ سوڈان آمد پر شہری استقبال کررہے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف اعلان کردہ امریکی پابندیوں کو غیر اخلاقی قرار دے کر مسترد کردیا۔ بیان میں فوج نے کہا کہ فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان 21 ماہ کی جنگ کے بعد یہ پابندیاں صرف الجھن اور انصاف کے کمزور احساس کا اظہار کرتی ہیں۔ جنرل برہان نسل کشی کی سازش کے خلاف سوڈانی عوام کا دفاع کر رہے تھے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز امریکی محکمہ خزانہ نے جنرل برہان کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فوج پر اسکولوں، بازاروں اور اسپتالوں پر حملے کرنے اور خوراک کی کمی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔ وزی خارجہ بلنکن نے کہاکہ یہ پابندیاں واضح کرتی ہیں کہ فریقین میں سے کوئی بھی مستقبل کے پرامن سوڈان پر حکومت کرنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے آر ایس ایف کمانڈر محمد حمدان دقلو پر پابندیاں عائد کرنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس کے گروپ پر نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔ سوڈانی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکا کے غلط فیصلے کو غیر جانبداری کا دعویٰ کرتے ہوئے درست قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ نسل کشی کرنے والوں کی حمایت کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2023ء سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ میں ہزار وں افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جب کہ ایک کروڑ 20لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی اور لاکھوں قحط کا شکار ہو گئے۔ فریقین پر شہریوں کو نشانہ بنانے ، رہائشی علاقوں پر گولا باری کرنے اور نسل کشی کے الزامات ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی کی نئی لسٹ جاری کردی گئی

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے کھلاڑیوں پر بیجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی کی نئی لسٹ جاری کردی گئی
  • پابندیوں کی دھمکی: جسٹن ٹروڈو نےکینیڈا امریکا کونسل کا اعلان کردیا
  • ایران اور روس کے درمیان تعاون امریکہ کی پابندیوں کو بے اثر کر دے گا، پزشکیان
  • پی ٹی آئی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • سوڈان کے آرمی چیف پر امریکی پابندیاں
  • وادی کشمیر میں اتحاد کو پارہ کرنے والے عناصر قابل مذمت ہیں، آغا سید حسن
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت
  • ٹک ٹاک کس ملک میں بند ہونے جارہی ہے؟
  • محصولات کے خطرے سے  امریکیوں نے ’’سامان کی ذخیرہ اندوزی‘‘شروع کردی