امریکامیں نکوٹین بیگ فروخت کرنے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں پہلی بار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نکوٹین پاؤچ کی بطور محفوظ پروڈکٹ کے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت نے زائن نکوٹین پاؤچ پروڈکٹس کا وسیع پیمانے پر سائنسی جائزہ لینے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نکوٹین کے پاؤچ کو صارف کے مسوڑھوں اور ہونٹوں کے درمیان رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زائن نیکوٹین پاؤچ کی مصنوعات صحت عامہ کے معیار پر پورا اترتی ہیں جس میں خطرات ، فوائد ، صارفین کے موجودہ استعمال اور مصنوعات کی تیاری کے لیے سہولیات اور طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی لنگز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی۔ لنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ ہمیں انتہائی مایوسی ہوئی ہے کہ ادارے نے ان مصنوعات کی اجازت دی جو غیر قانونی طور پر مارکیٹوں میں موجود ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برینڈ، غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا، جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حیدر علی گیلانی، سینئر رہنما چوہدری منظور اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے ایران میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔