Jasarat News:
2025-01-18@07:50:18 GMT

کیوبا میں ہونے والے دھماکےمیں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں 8 جنوری کو عسکری گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ صدر میگوئل دیاز کانیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہولگین صوبے کے میلونس علاقے میں گودام میں دھماکا ہوا تھا،جس میں نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر احتساب ہونا چاہیے: شیری رحمٰن

---فائل فوٹو 

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔

قطری وزیراعظم نے غزہ میں حماس، اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا

قطری وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ اور 1 ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے 47 ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی کی اور 1 لاکھ 15ہزار افراد کو زخمی کیا۔

رپورٹس کے مطابق تباہ شدہ شہروں کی عمارتوں اور گھروں کے ملبے سے ہزاروں لاپتہ فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جستجو اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ہونے والے پروگرام کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو
  • گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں! صدر کم جونگ ان کا اپنی فوج کو حکم
  • روس کیلئے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی یوکرین میں ہلاک
  • جی بی میں سبسڈائز گندم کی شفاف تقسیم کیلئے نادرا کیساتھ معاہدہ
  • وزیراعظم کا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر احتساب ہونا چاہیے: شیری رحمٰن
  • کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
  • 2025 میں سب سے بڑا خطرہ کس چیز کا ہے؟
  • ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا، عظمیٰ بخاری