Jasarat News:
2025-01-18@07:40:04 GMT

جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب کل ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

کراچی (پ ر ) جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب قاری ضمیر اختر منصوری کی زیر صدارت اتوار 19جنوری صبح نو بجے جامعہ الفلاح ناظم آباد میں منعقد ہوگی۔جبکہ مہمانان گرامی میں اسد اللہ بھٹو‘منعم ظفر‘مولانا عبدالوحید‘سید وجہہ الحسن ‘مفتی عطا الرحمٰن۔مفتی علی زمان کشمیری و دیگر علما و مشائخ کرام خطاب کرینگے۔ سالانہ تقریب میں کامیاب طالب علموں کی دستار فضیلت تکمیل القرآن ہوگئی اور انہیں اسناد و انعامات دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، جامعہ این ای ڈی میں 2 روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد

قونصل جزل ترکیہ جمال سانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کم کیا جا سکے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیمی سطح پر شعور و آگہی کی فراہمی سے  کیا جائے، ماحول کی بہتری میں این ای ڈی دوسری جامعات کیلئے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں 2 روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ CLIMATECH 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں قونصل جزل ترکیہ جمال سانگو نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کم کیا جا سکے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیمی سطح پر شعور و آگہی کی فراہمی سے  کیا جائے، ماحول کی بہتری میں این ای ڈی دوسری جامعات کیلئے مثال ہے۔ جمال سانگو نے کہا کہ تحقیق صرف تحقیقی مقالہ جات کو پڑھنے تک محدود نہ ہو، بلکہ معاشرتی مسائل کے حل اور اطلاق کیلئے ہو۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل نے کہا کہ ماحولیاتی تناؤ کی تخفیف کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، کانفرنس ہر فرد کیلئے شعور و آگہی کا دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں دو تہائی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہو جاتی ہیں، جو کہ تشویش ناک ہے۔

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل نے طالب علموں پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرکے ماحول کو بہتر کرنا آپ کے ذمہ داری ہے۔ کانفرنس چیئر ڈاکٹر عمران اسلم، کو چیئر ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو، سیکریٹری حرا مریم سمیت ماہرین نے طالب علموں کو ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کے طریقے سکھائے۔ کانفرنس کے اختتام پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، کو پیٹرن ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار سید غضنفر حسین، سابقہ چیئرمین پی پی ایل عاصم مرتضیٰ، ڈائریکٹر ٹیکنالوجیز ہارون بنگال اور چیئر ڈاکٹر عمران اسلم نے کانفرنس کی ٹیم اور شرکاء میں شیلڈز و سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا غیرشرعی ہے ،جامعہ نعیمیہ
  • جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کیخلاف فتویٰ دیدیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پوری:بجلی کے بنیادی ٹیرف پر سالانہ نظرثانی ہوگی
  • کراچی، جامعہ این ای ڈی میں 2 روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد
  • امام اہلسنت حضرت مفتی احمدالرحمن نوراللہ مرقدہ
  • عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے،مفتی شیر محمد
  • حکومت پاراچنار کیلئے مولانا فضل الرحمن کی خدمات حاصل کرے، مولانا امین انصاری
  • اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی، شزا فاطمہ
  • وینا ملک کی مفتی قوی پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید