لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لائنز ایریا میں شادی کی تقریب میں جانے والی فیملی کے بند گھر سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری کر کے لے گئے،۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گرائونڈ کے سامنے والے گھر سے ڈاکو 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کے لے گئے۔پولیس اور فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔گھر کے مالک شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً 10 بجے تمام گھر والے گھر کو تالا لگا کر گئے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے جب شادی کی تقریب سے واپس آئے تو گھر اور اندر موجود تمام الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، دیکھنے پر معلوم ہوا کہ الماریوں کی تجوری میں رکھے طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان غائب تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 تولے کے طلائی زیورات، 34 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان گھر سے غائب ہے جبکہ مزید دیکھنے پر معلوم ہوگا کہ کیا کیا سامان چوری ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھر سے
پڑھیں:
ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کی رخصت کے باعث کازلسٹ منسوخ کی گئی۔
یاد رہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کاکیس دوسری عدالت منتقل کرنے پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔
مزید :