کراچی؛ سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق 18 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس مین کورنگی روڈ قیوم آباد جانے والے ٹریک پر فیز ون گولڈ مارک کے قریب سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم میں دونوں گاڑیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایدھی و چھیپا کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا، زخمی ہونے والے آپس میں رشتے دار بتائے جارہے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی 28 سالہ حماد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کی شناخت 5 سالہ شایانہ ، 40 سالہ سرفراز ، 23 سالہ شینا ، 27 سالہ سمرا ، 50 سالہ عبدالسلام ، 23 سالہ شکیل ، 45 سالہ سید امام الدین ، 36 سالہ ریاض ، 8 سالہ نبیلہ ، 9 سالہ سمیر ، 4 سالہ منتہا ، 30 سالہ افشاں ، 3 سالہ انشال ، 6 سالہ رحیم شاہ ، 5 سالہ شاہزیب ، 30 سالہ ریاض اور 60 سالہ زلیخا کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او ڈیفنس عدیل افضال نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے 17 افراد سوزوکی پک اپ میں سوار تھے جو کہ خدا داد کالونی سے کورنگی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جبکہ حادثے میں سیاہ رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس کا ڈرائیور سامنے نہیں آیا ہے۔
پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش روانہ ہوگی
مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حکومت نے آج اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج مراکش روانہ ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انٹیلجنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے:میڈرڈ کشتی سانحہ: حادثاتی موت یا قتل؟، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں
رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مراکش کے شہر رباط اور دخلہ کا دورہ کرکے حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کی بھی تحقیقات کرے گی۔ یہ ٹیم ایک تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
گزشتہ روز مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جن میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
اس کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 افراد شامل تھے جن میں سے 36 افراد کو بچالیا گیا۔
بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ ان تارکین وطن کو انسانی سمگلرز نے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 144 گرفتار
اس سے قبل یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے تھے اور انسانی سمگلنگ میں معاونت پر 30 سے زائد اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BOAT ACCIDENT IB IMMIGRANTS MIGRANTS MOROCCO انٹیلجنس بیورو ایف آئی اے کشتی حادثہ مراکش