Jang News:
2025-01-18@07:39:06 GMT

مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات  کیلئے کمیٹی بنا دی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ چار رکنی تحقیقاتی ٹیم آج رات ہی مراکش روانہ ہوگی، ایڈیشل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں، ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ، منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن ہلاک

مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔

دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مراکش جائے گا، تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی، ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی گزشتہ روز مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل تھے۔

مراکشی حکام کا کہنا تھا کہ کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔

ورثاء نے انسانی اسمگلروں پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ مرنے والے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، جو 4 ماہ قبل یورپ کیلئے روانہ ہوئے، کشتی دو جنوری کو روانہ ہوئی، پیسے نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں کھڑا کر دیا گیا اور انسانی ا سمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تحقیقاتی ٹیم تارکین وطن

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے حقوق کی کمیٹی تشکیل

لاہور:

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں بچوں کے حقوق کیلئے پہلی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

اس اقدام کا مقصد صوبے میں بچوں کی فلاح و بہبود اور حقوق سے متعلق اہم مسائل حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے، رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کمیٹی کی سربراہی کریں گی جبکہ دیگر ارکان میں زکیہ خان، مہوش سلطانہ، سلمیٰ سعید، رخشندہ کوثر ودیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کی سربراہ سارہ احمد نے بتایا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کمیٹی کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے رہنمائی اور نگرانی فراہم کریں گے تاکہ گروپ اپنے مقاصد کو موثر طریقے سے حاصل کرسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک بچوں سے متعلق مسائل پر باقاعدگی سے سرگرمیاں، بحث اور غور کرنا ہوگا، کمیٹی اپنی سفارشات کو تفصیلی رپورٹوں میں مرتب کرے گی جنہیں غور اور نفاذ کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون اسمگلر کی شناخت ہوگئی
  • کشتی حادثہ: وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم مراکش روانہ ہوگئی
  • کشتی حادثہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش بھیجنے کا فیصلہ
  • مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش روانہ ہوگی
  • مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی
  • مراکش، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے: ترجمان دفتر خارجہ
  • پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے حقوق کی کمیٹی تشکیل