میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پولیس اور پاک فوج میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پولیس اور آرمی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔

تقریب میں کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں رسہ کشی، فٹبال اور والی بال شامل ہیں۔

شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دونوں ٹیموں کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر داد دی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔شرکاء نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی تقاریب کے ذریعے باہمی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیے۔

(جاری ہے)

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پٴْرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • امریکا میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنزمیرپورخاص ریجن میں اسٹیم مقابلے کی تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کررہے ہیں
  • میرپورخاص ریجن میں شاندار اسٹیم مقابلوں کا انعقاد
  • ٹنڈوجام: 20 جنوری کو ختم بخاری تقریب ہو گی مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہوں گے
  • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں 4خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک