لائیواسٹاک نمائش : کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی( رپورٹ منیر عقیل انصاری )ایکسپو سینٹر میں جاری لائیواسٹاک نمائش میں رات گئے کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے نمائش میں لائے گئے 2 قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں ۔
کراچی ایکسپوسینٹر میں جمعہ کے روز تین روزہ لائیواسٹاک کی نمائش کا آغاز ہواتھا جہاں پر رات گئے حادثہ پیش آیا ہے، کیٹل فارم میں موجود جانوروں کو کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں 2 جانو ر ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ہلاک ہونے والے جانوروں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سال نو کا جشن؛ لاس اینجلس میں آگ کب اور کیسے لگی، حیران انکشافات
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔
تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔
رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے عجلت سے کام لیا گیا۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے آغ سے متعلق معلومات کے تاخیر سے لوگوں تک پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔
امریکی میڈیا نے بھی 2 جنوری اور 7 جنوری کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کیں جن میں ایک ہی مقام سے آگ کا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
رہائشیوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یکم جنوری کو لگنے والی آگ نئے سال کے جشن پر ہونے والی آتش بازی کے نتیجے میں لگی تھی۔