پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا۔
ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈکلیئر کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن
اس وقت چین میں انفلوئنزا جیسی سانس کی متعدی بیماریاں موسمی وبائی دور سے گزر رہی ہیں، کمیشن
بیجنگ : چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت چین میں انفلوئنزا جیسی سانس کی متعدی بیماریاں موسمی وبائی دور سے گزر رہی ہیں۔ قومی نگرانی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت چین میں سانس کی متعدی بیماریاں تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں ، اور کوئی نئی متعدی بیماری سامنے نہیں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار فلو کی وبا کی شدت 2023 کےموسم سرما کے مقابلے میں کم ہے۔ اس وقت چین کے زیادہ تر شمالی صوبوں اور کچھ جنوبی صوبوں میں انفلوئنزا وائرس کے ٹیسٹوں کی پازٹیو ریشو میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس اور مائیکوپلازما نمونیا جیسی سانس کی دیگر متعدی بیماریاں کم وبائی سطح پر ہیں۔