ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا، عطاء اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میں کابینہ میں رہا ہوں، ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے کابینہ میں ان کو کہا کہ لفافہ کھولیں، حکومت پاکستان کے دستاویز ثابت کرتے ہیں کہ یہ ریکوری اماؤنٹ تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مانا تھا کہ کرپشن کا پیسا تھا جو واپس آرہا ہے، فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے لوگ مذہبی ٹچ دے رہے ہیں۔
محکمہ زکوٰۃ نے گزشتہ سال کتنے ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کابینہ میں
پڑھیں:
بانی چیئرمین ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات
اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات عطا الللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کریشن کا اسکینڈل ہے، پاکستان تحریک انصاف بتائے بانی پی ٹی آئی کا ذرائع آمدنی کیا ہے اور وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے تھے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ غیر جانبدار مبصرین بھی 190 ملین پاؤنڈز کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اور کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا تاریخی اسکینڈل ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس پیمانے پر کسی بھی فرد واحد کی جانب سے اتنی کرپشن سامنے نہیں آئی ہے،جس کے بارے میں کہا گیا کہ کابینہ میں بھی لفافہ نہ کھولا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے بہت سارے عالمی اداروں نے ہماری ریٹنگز بڑھا دی ہیں، پی آئی اے کی یورپ کے لیے سروس بحال ہو گئی ہے، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ہماری معیشت کے لیے مثبت اشاریے دیے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ میگا کرپشن سکینڈل پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، مذاکرات کا عمل اچھے طریقے سے جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات اچھے طریقے سے آگے بڑھیں، بانی چیئرمین ڈیل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا،
سنا ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے نکالو، فرح گوگی اور شہزاد اکبر آ کر اپنے کیسز کا سامنا کریں،
ان میں کیسز کا سامنا کرنے کی ہمت اور حوصلہ نہیں ہے، ملین پاؤنڈ کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے، ناقابل تردید ثبوت فراہم کر دیئے گئے ہیں، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، مذاکرات کا یہ تاثر نہ لیا جائے کہ اربوں روپے کی کرپشن پر پردہ ڈال دیا جائے گا،
پاکستان سب سے پہلے ہے، ڈیل مانگنے کی کوشش کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، کرپشن کیسز کا جواب دینا ہوگا، کرپشن کے کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، اقتصادی محاذ پر سپہ سالار کا کردار لائق تحسین ہے،