اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارتوں میں تکنیکی ضمنی گرانٹ اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی 91 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری بھی دے دی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن کی سالانہ ری بیسنگ کی سمری کی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ سالانہ ری بیسنگ ریگولیٹری عمل کی تکمیل پر یکم جنوری 2025 سے نافذ کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ کی 9 کروڑ روپے سے زائد، وزارت داخلہ کی 94 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔اسی طرح ضمنی گرانٹ کی منظوری فرنٹئیر کور کے رواں مالی سال کے اخراجات کی مد میں دی گئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت اوورسیز کی رواں مالی سال کی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دے دی، ای سی سی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ (ای او بی آئی) کے آڈٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آڈٹ کی تاخیر کی مکمل چھان بین کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کروڑ روپے سے زائد کی منظوری کمیٹی نے

پڑھیں:

اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 61 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔

اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں 61 کروڑ سے زائد مالیت کی 652.176 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سندھ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے  3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ اقبال پارک لاہورکینٹ کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 133 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 154 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 310 کلو افیون اور 30 کلو چرس جبکہ ہزار گنجی کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 184 کلو گرام کرسٹل ہیروئن اور 110 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق فتح جنگ روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ طورخم زیرو پوائنٹ  کے قریب افغان خاتون سے 1.492 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب خاتون اور اس کے ساتھی سے مجموعی طور پر 100 گرام ہیروئن، 100 گرام آئس اور 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
  • امریکا کی اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالرز کے انجن فروخت کرنے کی منظوری
  • ’عالمی بینک اور اے ڈی بی کے بڑے منصوبے اصل میں کرپشن کی جڑ ہیں‘
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی اپنے ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا حکم
  • ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور