تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ایس پی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک، 1گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خارجی ہلاک کردیئے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خارجی ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں اور علاقے کے معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
امریکی ایف ڈی اے نے کھانوں میں سرخ رنگ نمبر 3 کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، وجہ بھی سامنے آگئی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید :