18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سوات، بونیر، مہمند، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کراچی کا موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی میں آج وقفے قفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کے ساتھ آج شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔